Friday , August 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کھانے کے آداب

کھانے کے آداب

بچو!جب ہم کھانا کھانے بیٹھتے ہیں تو ہم میں سے بہت سے لوگ بہت لاپرواہی اور غلط طریقے سے کھانا کھارہے ہوتے ہیں ، اس وقت ہم وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں جو ہماری ماؤں نے ہمیں بچپن میں سکھایا تھا ۔ ہم سوپ پیتے ہیں سوپ گراتے ہیں ، روٹی کھاتے وقت چھوڑ دیتے ہیں ، پلیٹ میں سالن یا چاول وغیرہ ضرورت سے زیادہ نکالتے ہیں ، پانی گراتے ہیں اور کبھی کبھی تو کھانا کھاتے ہوئے زور سے ڈکار لیتے ہیں ۔
جب آپ رات یا دن کے کھانے پر باہر جائیں تو اپنے برابر بیٹھے شخص کا گلاس ، کانٹا اور پلیٹ بالکل استعمال نہ کریں۔ یہ آپ کیلئے آسان ہوگا کہ آپ دوسروںکی چیزیں لے کر کھانا کھانا شروع کردیں لیکن یہ بری بات ہے ۔ آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ آپ کی پلیٹ آپ کے سامنے رکھی ہے ۔آپ کی چھری اور چمچہ آپ کے سیدھے ہاتھ پر ہے ، کانٹا اور نیپکن آپ کے اُلٹے طرف ہے ۔ جب آپ کھانا شروع کرنے والے ہوں تو اپنا نیپکن اپنی گود میں رکھ کر پھیلالیں۔ جب آپ کھانا ختم کرچکیں اور جانے کیلئے تیار ہوں تو میز سے اُٹھنے سے پہلے نیپکن اپنی پلیٹ کے برابر رکھیں۔ اُٹھتے ہوئے اپنی کرسی میز کے اندر کی سائیڈ کردیں۔ تھوڑی سی توجہ سے آپ بہتر انداز میں کھانا کھاسکتے ہیں اور آپ کو لوگوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

TOPPOPULARRECENT