Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کھاپ پنچایت کے جرمانہ کی رقم ادا کرنے سے قاصر کسان کی خودکشی

کھاپ پنچایت کے جرمانہ کی رقم ادا کرنے سے قاصر کسان کی خودکشی

جئے پور۔/8ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے ضلع کرولی میں کھاپ پنچایت کے فیصلہ کے مطابق رقم ادا کرنے سے قاصر ایک 42سالہ شخص نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت جئے پور سے 180کلو میٹر دور واقع ایک گاؤں میں ہری موہن چپی نے اسوقت ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جب کھاپ پنچایت نے ایک اراضی کے تنازعہ میں اس کے رشتہ دار کو 20ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم دیا۔پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق کھاپ پنچایت نے ہری موہن کے خلاف 51ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا اس نے 11ہزار روپئے برسر موقع ادا کردیا اور مابقی رقم چند دنوں میں ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے زیورات حوالے کئے لیکن منگل کے دن اس نے جرمانہ ادا کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی لیکن پنچایت نے انکار کردیا اور فی الفور22ہزار روپئے ادا کرنے کا اصرار کیا گیا۔

 

نومبر میں گاڑیوں کی فروخت سست
نئی دہلی۔ 8 دسمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے نومبر کے مہینے میں گھریلو مارکیٹ میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 1.82 فیصد کی معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ کاروں کی فروخت کي شرح گھٹ کر 0.29 فیصد رہ گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں 173111 کاریں فروخت ہوئی تھی جبکہ اس سال نومبر میں ان کی فروخت 173606 یونٹ رہی۔یوٹیلٹی وہیکل کی فروخت 10.07 فیصد بڑھ کر 53800یونٹ رہی۔ درمیانی اور بھاری کمرشیل گاڑیوں،ہلکی کمرشیل گاڑیوں اور تین پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بھی کم ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT