Thursday , August 17 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کھجور : فوری توانائی کا بہترین ذریعہ

کھجور : فوری توانائی کا بہترین ذریعہ

رمضان المبارک میں افطار کے دوران کھجور کے استعمال سے جسم کو فوراً توانائی حاصل ہوجاتی ہے، کھجور سے افطار کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔ یہ خصوصاً وٹامن سے بھرپور خوش ذائقہ پھل ہے اور جلد ہی جزوبدن بن کر طاقت مہیا کرتا ہے۔ اس طرح دن بھر کے وقفے سے جو حرارے خرچ ہوتے ہیں، یہ ان کا نعم البدل بن جاتا ہے اور جسم میں چستی و توانائی آجاتی ہے۔ طبی تحقیق نے بھی کھجور کو ایک بہترین توانائی بخش پھل قرار دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتا ہے جو فوراً جزوبدن بن جاتا ہے۔
100 گرام کھجور ایک عام شخص کی روزمرہ کی غذائی ضروریات بہ آسانی پورا کردیتی ہے۔ کھجور مقوی اثرات رکھتا ہے، زودِ ہضم ہے۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ گرم ہے اور اس کا استعمال صرف موسم سرما میں مناسب ہے، مگر تحقیق نے یہ بات غلط ثابت کی ہے، یہ توازن کیساتھ تمام سال استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کھجور شاید دنیا کا واحد پھل ہے جو مشرق و مغرب میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی متعدد اقسام ہیں جنہیں ان ممالک میں خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ طبی اداروں میں بھی کھجور کے اجزاء سے ادویات اور مقوی غذائیں تیار کی جارہی ہیں۔ کھجور میں پانی، پروٹین، کاروبائیڈریٹس، فولاد، وٹامن سی اور تھوڑی مقدار میں وٹامن بی کامپلیکس کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
بچوں کے امراض کیلئے مفید دوا: شیرخوار بچوں کیلئے کھجور توانائی سے بھرپور ایسی غذا ہے جو ڈبہ بند غذاؤں سے بہتر اور سستی ہے۔ اس کیلئے کھجور کو دودھ میں بھگوکر نرم کرلیا جائے اور اس کو کچل کر حلوہ کی طرح بنالیا جائے۔ تھوڑا تھوڑا حسب ضرورت بچوں کو دن میں ایک دو بار کھلانا مفید ہے، وہ بچے جن کے دانت نکل رہے ہوں اور انہیں کھجور اور شہد سے تیار کیا حلوہ دن میں تین بار چٹایا جائے تو بچے پیچش اور اسہال سے محفوظ رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT