Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھلاڑیوں نے مجھے بہتر کپتان بنایا: کوہلی

کھلاڑیوں نے مجھے بہتر کپتان بنایا: کوہلی

حیدرآباد۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی جن کی قیادت میں ٹیم 19 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہی، جیسا کہ اس نے آج حیدرآباد میں منعقدہ واحد ٹسٹ مقابلہ میں بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دی۔ ناقابل تسخیر ٹیم کے کپتان ہونے کے ضمن میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی نوجوان کپتان نے کہا کہ دیانتداری سے کہا جائے تو یہ کھلاڑیوں کی مرہون منت ہے جس کی وجہ سے میں ایسا کپتان بنا ہوں۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ میدان پر فیلڈ کی سجاوٹ کیا ہونی چاہئے لیکن یہ کھلاڑی ہی ہوتے ہیں جو اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔ کوہلی نے بولروں کی دل کھول کر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مردہ وکٹ پر بولروں نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا وہ قابل ستائش ہے کیوں کہ ان مظاہروں کی بدولت ہی میزبان ٹیم مقابلہ کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے کامیابی حاصل کرپائی ہے کیوں کہ بنگالہ دیش بھی ایک بہتر ٹیم ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT