Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھلاڑیوں کو T20 فارمٹ میں متاثرکن کارکردگی کا موقع

کھلاڑیوں کو T20 فارمٹ میں متاثرکن کارکردگی کا موقع

مشتاق علی سوپر لیگ مقابلوں کا آج آغاز ۔ بڑودہ کے جارحانہ آل راؤنڈر ہاردِک پانڈیا مرکز توجہ
ممبئی ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بڑودہ کے جارحانہ آل راؤنڈر ہاردِک پانڈیا ایسے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کوشاں ہوں گے جب سید مشتاق علی سوپر لیگ جس میں پریلمنریز سے آٹھ کوالیفائرز حصہ لیں گے، کل یہاں شروع ہوگی۔ پانڈیا نے جو پہلے ہی انڈین ٹیم میں جگہ پاچکے ہیں جو اس ماہ کے اواخر آسٹریلیا کا T20 انٹرنیشنلس کی سیریز میں سامنے کرنے والی ہے، دہلی کے سیمر آکاش سوڈن کے ایک اوور میں 34 رنز بٹورتے ہوئے بڑودہ کے ریلائنس اسٹیڈیم میں منعقدہ پریلمنری راؤنڈ میچ میں برق رفتار 81 رنز 51 گیندوں میں چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کے ساتھ بنائے ہیں۔ اگرچہ وہ میچ دہلی نے جیتا لیکن بڑودہ جو گزشتہ چار ایڈیشنس میں یہ ٹائٹل دو مرتبہ جیت چکا ہے، وہ بھی سوپر ایئٹس کیلئے کوالیفائی ہوگیا اور اسے گروپ A میں میزبان ممبئی، کیرالا اور ودربھ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

22 سالہ پانڈیا جس نے گزشتہ سال کے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کیلئے کھیلتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی، ان کا زبردست امیج بن گیا ہے اور وہ بلاشبہ اسے برقرار رکھتے ہوئے سال کے اس پہلے نصف میں جبکہ T20 میچز ہی کشش کا سبب رہتے ہیں، سلیکٹرز کے روبرو اپنا متاثرکن مظاہرہ پیش کرنا چاہیں گے۔ اس ٹورنمنٹ کو اس لحاظ سے بھی اہمیت مل گئی ہے کہ یہ انڈیا۔ آسٹریلیا T20 سیریز سے عین قبل منعقد ہورہا ہے اور پھر ایشیا کپ T20 کامپٹیشن بنگلہ دیش میں کھیلا جانا ہے، جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ کا مارچ؍ اپریل میں خود ہندوستان میزبان رہے گا۔ مشتاق علی سوپر لیگ میں شاندار مظاہرے متعلقہ کھلاڑیوں کو T20 کے بڑے مقابلوں کیلئے منتخب کرا سکتے ہیں۔ گوتم گمبھیر زیرقیادت دہلی کو گروپ B میں ڈیفنڈنگ چمپینس گجرات کے علاوہ جھارکھنڈ اور اترپردیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گجرات نے 2012-13ء میں بھی یہ ایونٹ جیتا تھا۔ گروپ اے کے تمام میچز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ گروپ بی کے مقابلے ایم سی اے کے شردپوار اکیڈیمی گراؤنڈ ، باندرہ۔ کرلا کامپلکس میں مقرر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT