Monday , August 21 2017
Home / دنیا / کھلونا بم کے ساتھ برطانوی شہری گرفتار

کھلونا بم کے ساتھ برطانوی شہری گرفتار

کوالالمپور 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک 48 سالہ شہری نے ایک کھلونا بم کے ساتھ ایک طیارہ میں دیگر سیاحوں کے ہمراہ سوار ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مقبول عام بین الاقوامی ایرپورٹ پر مسافرین دہشت زدہ ہوگئے۔ اس کے بعد برطانوی شہری ڈیوڈ ہوگلی کو مختصر وقت کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ قطر ایرویز کی پرواز بالی سے دوحہ جانے والی تھی جس میں برطانیہ کے شہری نے کھلونا بم کے ساتھ سوار ہونے کی کوشش کی۔ اُس نے کہاکہ وہ یہ کھلونا بم نئے سال کی تقریب کے لئے ساتھ لے جارہا ہے۔ برطانوی روزنامہ دی ٹیلی گراف کی خبر کے بموجب ہوگلی کے ساتھ اُس کا ایک دوست بھی تھا جس نے اس کھلونا بم اور اُس کے ساتھ ٹائمر کی موجودگی کا اعلان کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT