Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کھلونا ٹرین حادثہ ‘ 10برطانوی شہری ہسپتال سے ڈسچارج

کھلونا ٹرین حادثہ ‘ 10برطانوی شہری ہسپتال سے ڈسچارج

چندی گڑھ ۔13ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) 10برطانوی شہری  جو شملہ سے کالکا جانے والی کھلونا ٹرین میں سوار تھے جو پٹری سے اتر گئی تھی اور انہیں زخمی ہوجانے پر موہالی کے ایک خانگی ہسپتال میں شریک کروایا گیا تھا آج ڈسچارج کردیئے گئے ۔
جب کہ دیگر تین افراد جن کی حالت تشویشناک ہے ہنوز زیر علاج ہیں ۔ دو برطانوی شہری ہلاک اور دیگر 13زخمی ہوگئے تھے جب کہ چارٹرڈ کھلونا ٹرین جس میں سیاحوں کا ایک گروپ سوار تھا ‘ جس میں تمام مسافر برطانیہ کے تھے کل دو پہر شملہ ۔ کالکا نیرو گیج روٹ پر پروانو کے قریب کالکا اور ٹکسال اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئی تھی ۔ میکس ہاسپٹل موہالی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں برطانوی شہریوں کے نام اور عمر دی گئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ دیگر تین افراد نازک حالت کی وجہ سے ہنوز زیر علاج ہیں ۔ دو کے سرپر زخم آئے ہیں جبکہ ایک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔ ہسپتال کے ہنگامی خدمات شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سمیت آریہ نے کہا کہ اینڈرو سمر ہیس عمر 40 کا سرزخمی ہے ۔ چنانچہ ڈاکٹرس اسے مستقل زیرنگرانی رکھے ہوئے ہیں ۔ 50سالہ جارج برٹران کی کھوپڑی پر زخم آیا ہے اور دائیں بازو کا ایک نرم عضلا بھی زخمی ہے ۔ 40سالہ بینالوگن کی کھوپڑی پر بھی زخم ہے جس کی وجہ سے اُسے پلاسٹک سرجنس کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ اس کے چہرے پر بھی زخم آئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT