Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کھلی اراضیات کو پلے گراؤنڈس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

کھلی اراضیات کو پلے گراؤنڈس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد ۔24اپریل ( این ایس ایس ) میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن نے کہا کہ اسپورٹس کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے اور شہر کے اطراف خالی مقامات کو پلے گراؤنڈس میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے آج چادر گھاٹ ‘ وکٹری پلے گراؤنڈ پر جی ایچ ایم سی کے سمرکوچنگ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی بھی موجود تھے ۔ بی رام موہن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے حیدرآباد کو اسپورٹس سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ شہر میں پہلے ہی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے اسٹیڈیمس پائے جاتے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کے اطراف کھلی اراضیات کو پلے گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کیلئے زیادہ فنڈس مختص کئے جائیں گے ۔ جناردھن ریڈی نے بتایا کہ سمرکوچنگ کیمپ کیلئے 2065قومی ‘ بین الاقوامی اور سینئر کوچس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ توقع ہے کہ  1.5لاکھ 6تا 16کے افراد کیمپ سے استفادہ کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT