Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھمم میں سو کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

کھمم میں سو کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

کانگریس پر تنقید، وزراء کے ٹی آر اور ٹی ناگیشور راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے وزیر عمارات و شوارع مسٹرٹی ناگیشور راؤ کے ہمراہ کھمم شہر میں آج (100) کروڑ روپیوں کے مصارف سے انجام دیئے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جس میں میونسپل کارپوریشن آفس کی 11 کروڑ روپئے کے مصارف سے نئی عمارت کی تعمیر  (60) کروڑ روپیوں کے مصارف سے گولاپاڈو چیانل کی ازسرنو تزئین کے علاوہ  (20) کروڑ روپیوں کے مصارف سے لکارم پارک کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل شامل ہیں ۔ ان تقاریب میں رکن پارلیمان مسٹر سرینواس ریڈی ارکان تلنگانہ قانون ساز کونسل بی راجیشور ریڈی ، بی لکشمی نارائینا ، ارکان اسمبلی بی وجئے کمار ، بی مدن لعل میئر میونسپل کارپوریشن آف کھمم پاپا لعل و دیگر قائدین و عہدیدار شریک تھے ۔ اس موقعہ پر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ حکومت ریاست کے تمام شہروں کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے اور شہروں کو خوبصورت بنانے کے علاوہ صحت و صفائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسی دوران وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس کی جانب سے شروع کردہ پروگرام کے تعلق سے عوام میں کسی بھی نوعیت کا مثبت ردعمل نہیں پایا جارہا ہے   اور حکومت کے خلاف غلط باور کروانے کیلئے کانگریس پارٹی قائدین نئے نئے پروگرامس شروع کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT