Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کھمم کو ترقی دینے کے سی آر کا عہد

کھمم کو ترقی دینے کے سی آر کا عہد

حیدرآباد۔15فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) جی ایچ ایم سی انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکمراں ٹی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اب ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشنوں پر اپنی نظریں مرکوز کرچکے ہیں ۔ چندر شیکھرر اؤ نے آج اپنے دو روزہ دورہ کھمم کا آغاز کیا ۔ وہ ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھمم پہنچے جہاں عبوری ہیلی پیاڈ پر ریاستی وزیر تملا ناگیشور راؤ کے علاوہ مقامی ارکان اسمبلی اور سینئر پارٹی قائدین نے اُن کا استقبال کیا ۔ انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے اپنے اس عہدہ کا اظہار کیا کہ کھمم کو ترقی دی جائے گی ۔ کے سی آر نے کھمم بس اسٹانڈ کا دورہ کیا اور محسوس کیا کہ یہ مسافرین کی آمد و رفت کیلئے ناکافی ہے ۔ چنانچہ نئے بس اسٹانڈ کی تعمیر کیلئے مناسب جگہ کی نشاندہی کی ہدایت کی ۔ کے سی آر نے ایک بس کے ذریعہ کئی مقامات کا دورہ کیا اور عوام کو تیقن دیا کہ غریبوں کیلئے دوبیڈروم فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے لاکھارام جھیل کا معائنہ بھی کیا ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر اور مختلف محکمہ جات کے سربراہان سے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ کیا ۔ کے سی آر کا دورہ منگل کو بھی جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT