Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / کھمم کی 5 پنچایتیں تلنگانہ میں برقرار رہیں گی

کھمم کی 5 پنچایتیں تلنگانہ میں برقرار رہیں گی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ سے زیر آب آئے سات منڈل کی منتقلی کے دوران آندھرا پردیش کے حوالہ ہوئے پانچ پنچایتیں تلنگانہ کو واپس حاصل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ 29 مئی 2014 کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا ۔ جو کھمم ضلع کے 136 دیہاتوں 211 قریوں اور سات منڈلوں کی ریاست آندھرا پردیش کے حوالہ کرنے سے متعلق تھا ۔ بھدرا چلم ایجنسی علاقہ میں سات منڈلوں کے آندھرا پردیش میں انضمام پر بے چینی پائی جاتی تھی ۔ ان پنچایتوں کو تلنگانہ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت نے مرکز سے نمائندگی کی ۔ آندھرا پردیش کی حکومت نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ امکان ہے کہ 15 اپریل سری رام نومی کے موقعہ پر پانچ پنچایتوں کی تلنگانہ میں برقراری کی خوشخبری سنائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT