Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کھنڈامل انکاؤنٹر ، ایس آئی ٹی تحقیقات پر اپوزیشن کا سوال

کھنڈامل انکاؤنٹر ، ایس آئی ٹی تحقیقات پر اپوزیشن کا سوال

بھوبنیشور 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کھنڈامل میں 8 جولائی کو سکیورٹی جوان کی جانب سے مخالف ماؤسٹ کارروائی کے دوران 5 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرنے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے ناموں کا حکومت اڑیسہ کی جانب سے اعلان کے ایک دن بعد اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے اِس پیانل کی دیانتداری پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے اڑیسہ حکومت کی کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل مہندر پرتاپ کے خلاف کئی شکایتیں سامنے آئی ہیں اور یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ تحقیقات کے عمل میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ مہندر پرتاپ کو اِس تحقیقات کی نگرانی کرنے کا انچارج بنایا گیا ہے۔ اِس طرح وہ ریاستی حکومت کی کوششوں کی پردہ پوشی کرتے ہوئے اِس معاملہ کو رفع دفع کریں گے۔ مہندر پرتاپ کو اِس سے پہلے ڈیوٹی سے غفلت برتنے کے الزام میں دو مرتبہ معطل کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT