Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کھوکھلے الفاظ اور نعروں سے مسابقت ناممکن : صدر جمہوریہ

کھوکھلے الفاظ اور نعروں سے مسابقت ناممکن : صدر جمہوریہ

وارناسی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج پرزور انداز میں کہا کہ حکومت کو تحقیق میں زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے کیونکہ صرف کھوکھلے الفاظ یا نعروں کے ذریعہ مسابقت نہ ممکن ہے۔ بنیادی ضرورت کارکردگی میں بہتری کی ہے۔ وہ بنارس ہندو یونیورسٹی کی صدی تقاریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مختلف مسابقتی مطالبات اور تکمیل کیلئے وسائل میں توازن پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ تحقیق کے شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔ ہمیں بہتر کارکردگی کیلئے زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے۔ بنیادی کام سائنس ہونا چاہئے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سرکاری اور خانگی شعبوں کو اس بات کو قومی ترجیح بنانا چاہئے کہ تحقیق اور ایجاد کے شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابل اور ہیروشیما عوام کے ذہنوں کو مشتعل کردیتے ہیں۔ اس لئے وہ سوچتے ہیں کہ دنیا بھر میں کاشی سے بہتر مقام موجود نہیں ہے جہاں سے دریائے گنگا بہتی ہے جو ہم آہنگی، توازن ، ہمدری، محبت، خلوص اور عالمی انسانیت کی علامت ہے۔

عشرت مقدمہ کی تحقیقات 31 مئی
تک مکمل کرنے کی ہدایت
نئی دہلی ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ کی ترقیاتی کمیٹی نے حکومت مہاراشٹرا کو ہدایت دی کہ عشرت جہاں جعلی انکاونٹر مقدمہ کی فائل 31 مئی تک مکل کردی جائے۔

TOPPOPULARRECENT