Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھوکھو گولڈ میڈلسٹ نندنی کی تہنیتی تقریب

کھوکھو گولڈ میڈلسٹ نندنی کی تہنیتی تقریب

والدین سے محرومی اور غربت کے باوجود منزل کی طرف رواں دواں
کلواکرتی۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلجال ZPHS دسویں جماعت کی طالبہ نندنی گولڈ میڈلس کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیاجس میں تلنگانہ کھوکھو اسوسی ایشن نائب صدر و ضلع محبوب نگر اسوسی ایشن سکریٹری جے ویلسن اور ضلع کھوکھو جوائنٹ سکریٹری کے راما کرشنانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کلواکرتی منڈل کے پلی کل گاؤں کے پی پرمیش پی ای ٹی جن کا تقرر ہوکر پانچ سال کا عرصہ ہوا انہوں نے خوب محنت اور بچوں میں کھیل کود کو ترقی دیتے ہوئے قلیل عرصہ میں ایک طالبہ کو گولڈ میڈل دلوایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کا تقرر 2011 میں آر کے پلی گاؤں منڈل آتما کور میں ہوا جہاں پر انہوں نے کھو کھو کا آغاز کیا جب ان کی نظر نندنی اور پرینکا پر پڑی تو انہوں نے ان بچیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ان پر خصوصی توجہ دی اور کھوکھو میں انہیں خوب تربیت دی۔ اسی درمیان نندنی کے والد کا انتقال ہوا تو نندنی کی والدہ اپنی تینوں بچیوں کی تعلیم روک کر انہیں کاموں کیلئے بھیجنا چاہتی تھیں جب اس کی اطلاع ان کے استاد پی پرمیش کو ملی توانہوں نے ان کی والدہ سے بات چیت کی اور اپنے ساتھ تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ ان کی تعلیم کو آگے جاری رکھنے کیلئے راضی کرالیا جس کے بعد سے نندنی نے اپنے استاد پرمیش کے ساتھ ان کے گھر رہتی ہے اس طرح ان دونوں بچیوں کو انہوں نے آج اس مقام پر پہنچایا۔ایک بہن پرینکا اسپورٹس کوٹہ کے تحت ٹریپل آئی ٹی باسر میں زیر تعلیم ہے اور نندنی اپنے استاد کے ساتھ فی الحال ویلجال میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ اس طرح نندنی نے محنت کرتے ہوئے مختلف پڑاؤ پار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آسام کے گووتی میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمس کھوکھو میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ اس سے قبل بھی نندنی نے ایک مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے ضلع سطح پر ریاستی سطح پر اور ملکی سطح پر جملہ 8گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں جبکہ آج اس منعقدہ تقریب میں مقامی ایس آئی سیدلو، کونسلر بی آنند کمار، یادگیراچاری اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بی آنند کمار نے نندنی کے لئے اپنی جانب سے بھرپور مدد کا وعدہ کیا اور بھی آگے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہر طرح کی مدد کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT