Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / کھٹمنڈو میں زلزلہ کا جھٹکا ،کوئی نقصان نہیں

کھٹمنڈو میں زلزلہ کا جھٹکا ،کوئی نقصان نہیں

کھٹمنڈو ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے دارالخلافہ کھٹمنڈو کے نواحی علاقوں میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 3.7 بتائی گئی جبکہ گذشتہ سال آئے جان لیوا زلزلہ کے جھٹکے ہنوز محسوس کئے جارہے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکے کا مبدا یہاں سے سات کیلو میٹر جنوب میں واقع کرتی پور تھا۔ زلزلہ کا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق 2:40 بجے سہ پہر کھٹمنڈو کے اطراف و اکناف میں محسوس کیا گیا۔ 25 اپریل 2015ء کو آئے زبردست زلزلہ میں 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے جسے ’’گورکھا ارتھ کوئیک‘‘ کہاجاتا ہے۔ کل محسوس کئے گئے زلزلہ کے جھٹکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT