Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کھڈسے اور داؤد کے درمیان فون کالس کی تردید

کھڈسے اور داؤد کے درمیان فون کالس کی تردید

عام آدمی پارٹی کے الزامات مسترد، ممبئی پولیس کا بیان
ممبئی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے آج کہا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے فون نمبر سے مہاراشٹرا کے وزیر مال ایکناتھ کھڈسے کے فون پر کوئی کالس موصول نہیں ہوئے۔ جیسا کہ عام آدمی پارٹی کی لیڈر پریتی شرما نے دعویٰ کیا تھا، ممبئی کے جوائنٹ کمشنر پولیس (جرائم) اتل چندر کلکرنی نے کہا کہ ’’(کھڈسے کے) سیل فون نمبر کے بارے میں ہمارے ابتدائی تجزیہ سے اشارہ ملتا ہے کہ اس نمبر پر مفرور (داؤد ابراہیم) کے نمبر سے ستمبر 2015ء اور اپریل2016ء کے درمیان کوئی کال نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس نمبر پر ایسا کوئی کال موصول ہوا ہے جیسا کہ عام آدمی کی پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا‘‘۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ مہاراشٹرا کے وزیر کو 4 ستمبر 2015ء سے 5 اپریل 2016ء کے دوران داؤد ابراہیم کی بیوی مہہ جبین شیخ کے نمبر 021-35871639 سے کئی کالس موصول ہوئے ہیں۔ پریتی شرما مینن نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر نے بھی پولیس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم کھڈسے نے مینن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ نمبر گزشتہ ایک سال سے زیراستعمال نہیں ہے۔ جوائنٹ کمشن کلکرنی نے کہا کہ ’’حکومت مہاراشٹرا کے وزیر کے مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے رابطہ کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ ہم نے تفصیلات کا جائزہ لیا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT