Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھیلوں میں شرکت کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کامیابی

کھیلوں میں شرکت کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کامیابی

سرپور ٹاؤن میں ڈی ایس پی جی چکراورتی اور جج سدرشن کا خطاب
سرپور ٹاؤن /13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں سب انسپکٹر آف پولیس راما راؤ کی جانب سے اور محکمہ پولیس کے پروگرام می کوسم (پولیس آپ کے لئے) کے تحت سرپور ٹاؤن منڈل کے تمام اسکولوں کے طلبہ کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ریسیڈنشل بوائز ہاسٹل کے میدان میں 10 تا 12 ستمبر عمل میں آیا تھا۔ ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں جی چکراورتی اور منصف مجسٹریٹ سدرشن کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اور منصف مجسٹریٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی لیں۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں میں ہار یا جیت ضروری نہیں ہے، جب کہ کھیل میں حصہ لینا کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے می کوسم پروگرام کے ذریعہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسکولوں کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹرس، سرکل انسپکٹر آف پولیس آچیشور راؤ اور سب انسپکٹر آف پولیس راما راؤ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT