Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھیلوں کا ترقیاتی منصوبہ،12 اولمپئنس قومی مبصرین نامزد

کھیلوں کا ترقیاتی منصوبہ،12 اولمپئنس قومی مبصرین نامزد

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے 12 اولمپئنس بشمول بیجنگ اولمپک گولڈ میڈلسٹ شوٹر ابھینو بندرا کو اُن کے متعلقہ کھیلوں میں قومی مبصرین نامزد کیا ہے تاکہ وہ طویل مدتی ترقیاتی منصوبہ کی تیاری اور اُس پر عمل آوری میں اعانت کریں۔ بندرا کے علاوہ دیگر نامزد نیشنل آبزرورس پی ٹی اوشا اور انجو بابی جارج (اتھلیٹکس) ، سنجیو کمار سنگھ (آرچری) اپرنا پوپٹ (بیڈمنٹن)، ایم سی میری کوم اور اکھل کمار باکسنگ، جگبیر سنگھ (ہاکی) ، سومدیو دیو ورمن (ٹینس) ، کرنم ملیشوری (ویٹ لفٹنگ) ، سشیل کمار (ریسلنگ) ، آئی ایم وجین (فٹبال) ، کھجن سنگھ (سوئمنگ) اور کملیش مہتا (ٹیبل ٹینس) ہیں۔ یہ مبصرین مشن اولمپکس 2020 ، 2024 اور 2028 کے لئے منصوبہ عمل پر عمل آوری میں کلیدی رول ادا کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT