Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی : پدما راؤ

کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی : پدما راؤ

حیدرآباد 25 اگسٹ (این ایس ایس) وزیر اسپورٹس و اکسائز ٹی پدما راؤ کا آج شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ وہ ریو اولمپکس میں تلنگانہ کی نمائندگی کررہے تھے اور آج واپس ہوئے۔ واضح رہے کہ ریو اولمپکس میں پی وی سندھو نے ہندوستان کو سلور میڈل دلاتے ہوئے تاریخ بنائی۔ ٹی پدما راؤ نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریو کا دورہ اُن کے لئے کافی خوشگوار رہا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس دورہ میں عہدیداروں کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے پروگرامس کے سلسلہ میں پالیسیوں اور منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ایک ایسا مقابلہ جس میں کئی ممالک کے اتھلیٹس شریک ہوں اور اِس میں حصہ لینا اُن کے لئے زبردست تجربہ رہا۔ پی وی سندھو کی تعریف کرتے ہوئے پدما راؤ نے کہاکہ اُنھوں نے ہندوستان اور بالخصوص تلنگانہ کا نام روشن کیا۔

TOPPOPULARRECENT