Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھیل رتن شوٹر جیتو رائے کو عطا کرنیکی سفارش

کھیل رتن شوٹر جیتو رائے کو عطا کرنیکی سفارش

نئی دہلی ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ جیتو رائے کو گزشتہ دو سال کے دوران پسٹل شوٹنگ میں اُن کے کارہائے نمایاں پر باوقار راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ عطا کرنے کی سفارش کی گئی ہے حالانکہ وہ ریو اولمپکس میں کوئی میڈل نہیں جیت سکے۔ سکریٹری نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) راجیو بھاٹیہ نے کہا، ’’ہاں، ہم نے کھیل رتن ایوارڈ کیلئے جیتو کے نام کی سفارش کی ہے‘‘۔ بھاٹیہ کے مطابق این آر اے آئی نے وومن رائفل شوٹر اپوروی چانیلا اور مین رائفل شوٹرز گرپریت سنگھ اور پی این پرکاش کی بھی ارجن ایوارڈز کیلئے سفارش کی ہے۔ 29 سالہ جیتو جن کا مینس 10m ایر پسٹل میں عالمی تین رینک ہے، دو ہندوستانی شوٹرز میں سے ہیں جو ریو گیمز کے اپنے متعلقہ ایونٹس کے فائنل تک پہنچے؛ دیگر ابھینو بندرا ہیں۔ ریو گیمز میں جیتو مینس 10m ایر پسٹل کے فائنل میں آٹھویں مقام کے ساتھ داخل ہوئے لیکن اپنے پسندیدہ ایونٹ 50m پسٹل میں اسی مرحلے تک نہیں پہنچ سکے۔ کھیل رتن ایوارڈ ملک میں کھیلوں کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ گزشتہ ایوارڈ 2015ء میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT