Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھیل رتن کیلئے دیپا ملک کی درخواست

کھیل رتن کیلئے دیپا ملک کی درخواست

نئی دہلی۔ 18اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریواولمپکس میں ہندوستان کے لئے سلور میڈل حاصل کرنے والی دیپا ملک اور ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھتر نے وزارت اسپوٹس سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ کھلاڑی کو کھیل رتن کے لئے منتخب کریں لیکن خدشہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔ سلیکشن پینل نے دیوندر جھاجھریا جوکہ 2016 پارالمپکس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں ان کے ساتھ ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کو ایوارڈکے لئے منتخب کر چکی ہے۔ چیف منسٹر ہریانہ نے 16 اگست کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں حکومت سے درخواست کی ہے کہ دیپا کو کھیل رتن کے لئے منتخب کیا جائے کیونکہ ان کے مظاہر ہندوستان کے لئے یادگار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT