Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھیل میں بنگال کی عالمی شناخت بنائینگے:ممتا بنرجی

کھیل میں بنگال کی عالمی شناخت بنائینگے:ممتا بنرجی

کولکاتا، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر کھیل کے شعبے میں بنگال کی شناخت قائم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیل کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کی عالمی سطح پر شناخت قائم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کھیل سے وابستہ ریاست کی اہم شخصیتوں کو کھیل سمان سے نوازا۔اس موقع پر کھیل سے وابستہ 13اہم شخصیتوں کو ”کھیل سمان” سے نوازا گیا ، بنگلار گروپ سمان سے 15اور کریرا گورو سمان ایوارڈ سے 5کوچوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جب کہ سمر بنرجی اور نریش کمار کو لائف ٹم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اتانو داس، سوما جیت گھوش، موما داس ، دیباسری مجمدار کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔دیپا کرماکر کو اننیا سمان سے نوازا گیا ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 4000ہزار نئے کلب اور 8653پرانے کلبوں جو کھیل کے شعبے میں کام کرتی ہے کی مالدد مدد کی۔اس پروگرام کو 2012-13میں شروع کیا گیا تھا اس کا مقصد ریاست میں کھیل کو فرو غ دینا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈر 17فٹ بال کپ نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں منعقد ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ریاست میں کھیل کوفرو غ حاصل ہوگا ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ منسوخی کے ایشوپر مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے اسپورٹس اسپانشر شپ سے محروم ہوگیا ہے مگر ہم آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت میرے خلاف جانچ ایجنسیوں کو لگادیا ہے مگر بنگال کی مٹی بہت ہی سخت ہے اس لیے ہم کسی سے بھی نہیں ڈرنے والے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے 34سال تک کچھ بھی نہیں کیا وہ اب ہماری تنقید کررہے ہیں ۔ہم صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں ۔ہم منفی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔ہم مثبت کاموں میں یقین رکھتے ہیں کیوں کہ تعمیری کاموں میں حصہ لینا ہماری شناخت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے 13کلبوں کو 50لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔جد و جہد جاری ہے ۔مقصد اوراہداف متعین ہے ۔عوام کی خدمت کرنے سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوامی ویکانند سرسوتی نے کہا تھا کہ فٹ بال گیتا سے زیادد خدا کے قریب کردیتا ہے ۔یہ ہے کھیل کی اہمیت۔ ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کی کارکردگی کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کھیل کے شعبے میں انفراسٹکچر کیلئے بہت ہی کام کیا گیا ہے ۔ہم نے 16 اسٹڈیم کی تعمیر کی ہے اور 46اسٹڈیموں کی تزئن کاری کی ہے اور 23یوتھ کلب قائم کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کھیل کے لئے موسیقی کو کمپوز کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے مشہور کھلاڑی بناشری دی سین گپتا ، سابق چیف جسٹس آف انڈیا التمش کبیر جن کا کل انتقال ہوا ، اُن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔ہم نے کھیل کی دنیا کی اہم شخصیت شیباجی بنرجی کو کھودیا ہے ۔وہ کھیل کی دنیا کی مشہور شخصیت تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT