Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھیل کود انسانی زندگی کی ضرورت

کھیل کود انسانی زندگی کی ضرورت

مد ہول /25 جنوری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)کھیل کود انسانی زندگی کی ضرورت ہے چو نکہ کھیل کود سے ایک صحت مند سماج کو ہم تشکیل دینے میں کا میا ب ہو سکتے ہیں اس لئے نوجوانوں کو کھیل کود جسمانی صحت کیلئے نا گزیر ہے ان خیالات کااظہار مدہول سب انسپکٹر مسٹر سرنیواس نے آج مدہول منڈل کے موضع تروڑا میں تلنگانہ کر کٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کھیل کو د کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی آگے آنا نا گزیر ہے چو نکہ اس مسا بقتی دور میں سب سے آگے آنے کیلئے محنت اور سچی لگن ضروری ہے اس موقع پر ٹور نا منٹ میں کا میا بی حا صل کر نے والی تروڑا ٹیم کو ونر کپ کے علاوہ 10 ہزار روپئے اسی طرح رن اپ ٹیم کو 5 ہزار روپئے دئے گئے اس ٹور نا منٹ میں جملہ 20 ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر کر کٹ شا ئقین ،آٹو ڈرائیورس کے علاوہ نوجوانوں کو مخاطب ہو تے ہوئے سب انسپکٹر مدہول نے کہاکہ بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل نہ چلا ئیں گاڑی چلاتے وقت مو بائیل فون کا استعمال نہ کریں نیز ٹرافیک قواعد سے مکمل واقفیت حا صل کریں بعد ازاں انہوں نے کہاکہ مدہول منڈل کے مختلف مواضعات میں محکمہ پولیس کی جا نب سے عوام میں ٹرایفک شعور بیداری کیلئے پروگرامس منعقد کئے جا رہے ہیں اس سے استفادہ حا صل کریں اس موقع پر کثیر تعداد میں نوجوان و کرکٹ شائقین کے علاوہ مقامی افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT