Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھیل کود میں بھی حصہ لینے نوجوانوں کو مشورہ

کھیل کود میں بھی حصہ لینے نوجوانوں کو مشورہ

کرکٹ میچ کے انعامات کی تقسیم کے موقع پر سرکل انسپکٹر آچیشور راؤ کا خطاب
سرپور ٹاؤن۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت ڈبہ میں 2جون یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں نوجوانوں میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اور آج 12جون کو کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائینل کا اختتام عمل میں آیا۔ اس کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل میں کمرم بھیم کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے انعام اول جیت لیا اور انعام دوم کیلئے جے بھیم کرکٹ ٹیم نے جیت حاصل کی ہے۔ اس کرکٹ ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد انعام اول اور انعام دوم انعامات تقسیم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرکل انسپکٹر پولیس آچیشورراؤ نے شرکت کی اور انعام اول کیلئے کمرم بھیم کرکٹ ٹیم کو نقد 5 ہزار روپئے اور انعام دوم جے بھیم کرکٹ ٹیم کو نقد 3 ہزار روپئے سرکل انسپکٹرآچیشور راؤ کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ بعد ازاں سرکل انسپکٹر پولیس آچیشور راؤ نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی آگے آنا چاہیئے اور کھیلوں میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے کا انہوں نے مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں کامیابی ضروری نہیں ہے بلکہ کھیلوں میں شرکت کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے اس لئے کھیلوں میں ہار جیت تو لگی ہوتی ہے اس لئے ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو کبھی بھی ہمت  سے کھیلوں میں حصہ لینے اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں کرکٹ ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT