Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / کھیل کے دوران بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

کھیل کے دوران بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کھیل کے دوران بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ دنڈیکل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 11 سالہ ویراٹ کی 5 ویں منزل سے گرنے کے سبب موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویراٹ راجیو گاندھی نگر دنڈیگل علاقہ کے ساکن کرشنا پرساد کا بیٹا تھا جو 5 ویں منزل پر کھیل رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT