Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کھیل کے دوران گرنے پر کمسن کی موت

کھیل کے دوران گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میں بلندی سے گر کر کمسن فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ پون کمار پی اینڈ کالونی راجندر نگر علاقہ کے ساکن نرسمہلو کا بیٹا 14 جون کو اپنے والدین کے ہمراہ ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کھیل رہا تھا اس کے والدین پیشہ سے تعمیری مزدور بتائے گئے ہیں ۔ لڑکا کھیل کے دوران لفٹ کی شافٹ میں دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT