Wednesday , August 16 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیابات ہے

کیابات ہے

٭ بڑی سخت سردی تھی۔ ایک بیوقوف بڑے ڈرام میں پانی بھر رہا تھا۔ ایک صاحب نے پوچھا : ’’تم اتنا پانی کیوں بھر رہے ہو؟ ‘‘ بیوقوف بولا : ’’پانی بہت ٹھنڈا ہے، گرمیوں میں کام آئے گا‘‘۔
٭ ٹرین میں ایک لڑکے نے ٹکٹ چیکر سے کہا : ’’مجھے صبح 4 بجے برہان پور اسٹیشن پر ا ترنا ہے، مہربانی کرکے مجھے جگادینا اور اگر میں نہ جاگوں تو مجھے زبردستی اُتار دینا، صبح میرا انٹرویو ہے۔ صبح 8 بجے لڑکا جاگا تو برہانپور نکل گیا تھا۔ لڑکے نے ٹکٹ چیکر کو بہت بُرا بھلا کہا۔ لوگوں نے ٹکٹ چیکر سے کہاکہ یہ تم کو اتنا بُرا بھلا کہہ رہا ہے اورتم چپ چاپ کھڑے ہو، کچھ کہتے کیوں نہیں۔ٹکٹ چیکر : ’’میں یہ سوچ رہا ہوں کہ صبح جس کو میں نے زبردستی ٹرین سے اُتارا تھا۔ وہ مجھے کتنا بُرا بھلا کہہ رہا ہوگا۔
٭ سوار نے سائیکل چلاتے ہوئے ایک آدمی کو ٹکر ماردی۔سوار : غصہ نہیں کرو بھائی، آپ بہت خوش قسمت ہو‘‘۔آدمی وہ کیسے؟سوار : ’’آج میری چھٹی ہے ورنہ میں ٹرک چلاتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT