Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کیابس کرایوں پر ہائیکورٹ سے رجوع :آٹو ڈرائیورس

کیابس کرایوں پر ہائیکورٹ سے رجوع :آٹو ڈرائیورس

حیدرآباد ۔ 14 اگست (این ایس ایس) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اولا اور یوبر کیابس کے کرایوں کو مقرر کرنے اور کرایوں کو باقاعدہ بنانے میں لاپرواہی سے کام لینے پر ریاستی حکومت کو حیدرآباد ہائیکورٹ میں کھینچنے کے اس کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خاں نے آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت اولا اور یوبر کیابس کی غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کی وجہ آٹو ڈرائیورس کو نقصان ہورہا ہے کیونکہ اولا اور یوبر کیابس کم کرایہ چارج کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT