Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / کیاش لیس لین کی حوصلہ افزائی کیلئے رقمی انعامات

کیاش لیس لین کی حوصلہ افزائی کیلئے رقمی انعامات

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کیش لیس لین دین کی حوصلہ افزائی کیلئے آج یومیہ ، ہفتہ وار اور میگا ایوارڈس کا اعلان کیا ہے جو 340 کروڑ روپئے مالیتی ہے۔ کرسمس کے موقع پر 25 ڈسمبر سے دو نئی اسکیمات ’’لکی گراہک یوجنا‘‘ اور ’’ڈیجی دھن ویاپار یوجنا‘‘ شروع کی جائیں گی۔ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے بتایا کہ غریب، متوسط طبقہ اور چھوٹے تاجرین کو ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے راغب کرنے کے مقصد سے یہ اسکیمات شروع کی جارہی ہیں۔ اِن اسکیمات کے تحت 50 روپئے سے 3 ہزار روپئے کے مابین چھوٹے رقمی لین دین کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ سماج کا ہر طبقہ میں ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اِس اسکیم کے پہلے مرحلہ (14 اپریل تک) مصارف کا تخمینہ 340 کروڑ روپئے کیا گیا ہے۔ لکی گراہک یوجنا کے تحت 15 ہزار صارفین کو 25 ڈسمبر سے 13 اپریل تک یومیہ ایک ہزار روپئے نقد انعام (رقمی واپسی) کی شکل میں دیا جائے گا۔ اسی طرح ہفتہ واری انعام ایک لاکھ، 10 ہزار اور 5 ہزار روپئے کی شکل میں ہوگا۔ ڈیجی دھن ویاپار یوجنا اسکیم کے تحت جو بیوپاریوں کے لئے ہے، اسی مدت کے دوران ہفتہ وار 50 ہزار ، 5 ہزار اور 2500 روپئے رقمی انعام دیا جائے گا۔ یہ اسکیم ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش 14 اپریل کو ختم ہوگی اور اُس دن صارفین کیلئے میگا پرائز ایک کروڑ روپئے، 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپئے دیا جائے گا۔ اسی طرح بیوپاریوں کے لئے میگا پرائز 50 لاکھ ، 25 لاکھ اور12  لاکھ روپئے پر مشتمل ہوگا۔ یوپی آئی ، یوا یس ایس ڈی ، آدھار سے مربوط پے منٹ سسٹم اور روپے کارڈ کے ذریعہ لین دین کرنے والے لکی ڈرا کیلئے اہل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT