کیا آپ جانتے ہیں؟ گذشتہ شب سال کی طویل ترین رات تھی

,

   


ریاض : آج سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ فلکی حساب سے موسم سرما کا آغاز ہوگا۔یہ بات فلکی علوم کے ماہر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کل رات کو ٹھیک ایک بجکر دو منٹ پر فلکی حساب سے موسم سرما شروع ہوا‘۔ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’موسم سرما 89 دن تک جاری رہے گا‘۔’زوال کے وقت سورج پورے سال کے دوران آج زریں ترین سطح پر تھاجس کے باعث آج رات سال کی طویل ترین جبکہ دن کم ترین تھا۔’فلکی اعتبار سے 21 جون کو موسم گرما کا آغاز ہوا تھا، اس کے مقابلے میں گذشتہ رات 3 گھنٹے 4 منٹ طویل تھی‘۔