Tuesday , October 24 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیا آپ جانتے ہیں … !

کیا آپ جانتے ہیں … !

بچو! ریگستان کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں جاندار آسانی سے زندہ رہ سکیں ۔ وہاں انہیں پینے کیلئے انتہائی کم پانی میسر ہوتا ہے اور انہیں صحرا کے انتہائی گرم ماحول سے بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔ گرمی سے بچنے کیلئے صحرا کے زیادہ تر جانور دھوپ میں نہیں نکلتے ۔
وہ دن کا زیادہ تر وقت زیر زمین اپنے بلوں اور غاروں میں بسر کرتے ہیں اور خوراک کی تلاش میں صرف رات کو باہر نکلتے ہیں۔ صحرا کے کچھ پرندے گرمیوں کے مہینوں میں وہاں سے چلے جاتے ہیں جبکہ لمبی دم والی زمین گلہری اور بعض دیگر ممالیہ لمبی نیند پر چلے جاتے ہیں ۔ یعنی وہ گرم ترین مہینے اپنے ٹھکانوں میں سوتے ہوئے گذارتے ہیں ۔ صحرا کے دیگر جاندار قدرتی طور پر خود کو گرم موسم کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھنے ہیں ۔ اونٹ کی لمبی ٹانگیں اس کے جسم کو گرم ریت سے دور رکھتے میں مدد دیتی ہیں ۔ صحرائی لومڑی اور صحرائی خرگوش کے کان کافی لمبے ہوتے ہیں جو ان کے جسم کی گرمی کو باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT