Monday , August 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیا بات ہے!

کیا بات ہے!

٭ اس بار تمہیں سالگرہ پر کیا تحفے ملے؟‘‘’’تحفے تو بہت ملے، لیکن ایک باجہ بہت اچھا ہے۔ ایسا تحفہ مجھے اس سے پہلے کبھی نہیں ملا!‘‘’’ایسی کیا خاص بات ہے اس میں؟‘‘ ’’امی مجھے اس کو نہ بجانے کے روزانہ دس روپئے دیتی ہیں!‘‘
٭ ایک ڈاکٹر نے دوسرے ڈاکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’کمال کردیا تم نے، صحیح وقت پر مریض کا آپریشن کردیا… اگر ایک دن کی بھی دیر ہوجاتی تو مریض صحت یاب ہوجاتا!!‘‘
٭ بچہ (ماں سے): ’’امی! آپ مجھے اسکول کیوں بھیج دیتی ہیں؟‘‘ ماں: ’’تاکہ تم انسان بن جاؤ‘‘۔بیٹا: ’’تو پھر آپ یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی…‘‘۔ ماں: ’’وہ کیوں؟‘‘ بیٹا: ’’کیونکہ ماسٹر صاحب مجھے روزانہ مرغا بناتے ہیں!‘‘

TOPPOPULARRECENT