Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / کیا شیوسیناکرپٹ ہے ‘ مودی سے نروپم کا سوال

کیا شیوسیناکرپٹ ہے ‘ مودی سے نروپم کا سوال

ممبئی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن جماعتوں کو بدعنوان قرار دینے پر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے آج ان سے سوال کیا کہ آیا وزیر اعظم اپنی حلیف جماعت شیوسینا کو بھی کرپٹ قرار دینگے ۔ شیوسینا بھی بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کی مخالف ہے ۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں تحریر کیا ہے کہ حکومت کا فیصلہ غیر منظم ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں معاشی نراج کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ یوا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے بھی کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ایسا فیصلہ کرنے میں حکومت کی نیت اچھی ہو لیکن اس نے غلط نشانہ منتخب کیا ہے ۔ سنجے نروپم نے سوال کیا کہ آیا ایسا موقف رکھنے پر کیا مودی ‘ شیوسینا کو بھی بدعنوان اور کرپٹ قرار دینگے ؟ ۔

TOPPOPULARRECENT