Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / کیا قیامت برپا ہوگی؟ ایک نئی تھیوری

کیا قیامت برپا ہوگی؟ ایک نئی تھیوری

واشنگٹن ۔6  جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قیامت آئے گی اور دنیا نیست و نابود ہوجائے گی۔ اس قسم کی باتیں ہم اپنے بچپن سے سنتے آئے ہیں۔ تاہم  اب جو خبریں گشت کررہی ہیں وہ سیارہ X کے بارے میں ہے جسے ’’نیبیرو‘‘ بھی کہا جاتا ہے جو انتہائی وسیع و عریض ہے جو اپنا زیادہ وقت بیرون نظام شمسی میں گذارتا ہے تاہم کبھی بھی اس کا مدار اسے زمین کے حصہ میں بھی داخل کردیتا ہے جو اتنا قریب ہوجاتا ہے جس سے دنیا کی تباہی تقریباً یقینی بن جاتی ہے۔ بعض مفروضے کچھ اس طرح ہیں جہاں یہ ادعا کیا گیا ہیکہ نیبیرو کسی بھی وقت زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ اب چاہے نیبیرو زمین سے ٹکرائے یا زمین نیبیرو سے، دونوں ہی صورتوں میں جاریہ ماہ بڑی حد تک تباہی و بربادی ہوسکتی ہے تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو کچھ بھی نہ ہوگا (جس کے بارے میں شاید قطعی بات یہی ہیکہ ایسا نہیں ہوگا) ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ کسی سائنسی فکشن ناول کا حصہ ہے اور خوش قسمتی سے زمین کے باشندوں کیلئے شاید یہ حقیقت ہو۔ اب تک نیبیرو کی موجودگی کی کوئی ٹھوس دلیل پیش نہیں کی گئی ہے۔ یہ بات ناسا کے سینئر سائنسداں ڈیوڈ موریسن پی ایچ ڈی نے بتائی۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ نیبیرو نام کہاں سے آیا جو قدیم بابل شہر کی بیلیون زبان اکادیان سے ماخوذ ہے جس کی صحیح ہجے انگریزی زبان میں Nibiru کی بجائے Neberu ہے جس کا ترجمہ اگر کیا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں کراسنگ یا کشتی رانی کا مقام۔ عصری نیبیرو تھیوری کا ادعا ہیکہ وہ ایک قدیم سومیرین مسودہ کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT