Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کیا مودی بی جے پی ریاستوں کے وزیر اعظم ہیں؟

کیا مودی بی جے پی ریاستوں کے وزیر اعظم ہیں؟

کے ٹی آر کا طنز ۔ آج اپوزیشن کے معلنہ بند کی شدید مخالفت
حیدرآباد 9 اکٹوبر( این ایس ایس ) ریاستی وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے 10 اکٹوبر کو تلنگانہ بند کا اعلان کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن قائدین کو گدھ سے تعبیر کیا ہے ۔ انہوں نے میدک ضلع میں سوچھ میدک پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے کل معلنہ بند کے اعلان کو اہمیت دینے سے گریز کیا اور سوال کیا کہ آیا یہ بند اپنے اقتدار میں ریاست کو تباہ کرنے پر منایا جا رہا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین متاثرہ کسانوں کے رشتہ دار نہیں ہیں بلکہ وہ گدھ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی بھی بند کی تائید کر رہی ہیں جبکہ انہیں مرکزی حکومت پر زور دینا چاہئے تھا کہ وہ ریاست کیلئے مزید فنڈز فراہم کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا نریندر مودی صرف بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزیر اعظز ہیں یا پھر سارے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ فصل کے انشورنس کی اسکیم کو ایک بڑا مذاق قرار دیا اور یہ جاننا چاہا کہ جس طرح بہار کیلئے خصوصی پیکج دیا گیا ہے اسی طرح کا پیکج تلنگانہ کیلئے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور تلگودیشم پارٹیوں نے ریاست میں کئی برسوں تک حکومت کی اور انہوں نے اپنے اقتدار میں علاقہ تلنگانہ کو تباہ کردیا اور اب وہ ٹی آر ایس حکومت پر تنقیدیں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT