Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کیا نیا عام بجٹ رئیل اسٹیٹ میں جان ڈالے گا ؟

کیا نیا عام بجٹ رئیل اسٹیٹ میں جان ڈالے گا ؟

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رئیل اسٹیٹ انڈسٹری عام بجٹ 2016 سے بڑی امید لگائے ہوئے ہے کہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ بزنس میں جان ڈالنے والی رعایتیں اور سہولتیں دی جائیں گی ۔ گذشتہ تین سال کے متواتر بجٹ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے مایوس کن رہے ۔ ڈیولپرس اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے جڑے دوسرے افراد آنے والے بجٹ سے بہت ساری توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔ گذشتہ بجٹ میں سب کے لیے امکنہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی توقع کی جارہی ہے کہ نئے عام بجٹ میں گھر خریدنے والوں کو رعایتیں دی جائیں گی خاص کر ہاوزنگ لونس کے لیے ٹیکس منہائی کی حد میں اضافہ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ میٹرو پولیٹن شہروں میں مکان خریدنے والوں کو ایسی رعایت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT