Monday , August 21 2017
Home / دنیا / کیا ٹرمپ خود کو معاف کرنے پر غور کررہے ہیں ؟

کیا ٹرمپ خود کو معاف کرنے پر غور کررہے ہیں ؟

واشنگٹن ۔23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ ان کے پاس لوگوں کو معاف کرنے کی ‘مکمل طاقت’ موجود ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صدر روس سے تعلقات کے معاملے پر اپنے خاندان کے افراد، ساتھیوں، بشمول خود کو معاف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔روس اور صدر ٹرمپ دونوں نے ان تعلقات کی تردید کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو خبر دی تھی کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم صدر کے قریبی ساتھیوں کو معافی دینے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔امریکی صدر کے پاس لوگوں کو معاف کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے، چاہے ابھی ان پر جرم ثابت نہ ہوا ہو یا الزام تک نہ لگایا گیا ہو۔تاہم ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک وارنر نے ان رپورٹوں کو پریشان کن قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT