Tuesday , October 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / کیا پھول بدبودار بھی ہوتے ہیں ؟

کیا پھول بدبودار بھی ہوتے ہیں ؟

پھول اپنی خوشبو اور خوش رنگ ہونے کی بناء پر پسند کئے جاتے ہیں۔ ہر پھول اپنی رنگت اور خوشبو کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے ۔ دنیا میں لاتعداد قسم کے پھول موجود ہیں ، بعض علاقوں میں تو پھول بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں اور بعض پھول اتنے چھوٹے کہ انھیں دیکھا بھی مشکل سے جاتا ہے جیسے گھاس کے پھول ، پھولوں کی خوشبو اور رنگینی ہی کی وجہ سے تتلیاں اور بھونرے ان پر منڈلاتے رہتے ہیں۔
بچو! یہاں جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک ایسے پھول کی ہے جو بدرنگ بھی ہے اور بدبودار بھی ۔ اس سے گلے سڑے گوشت کی بو آتی ہے ۔ اس پھول کے پودے کو ڈیڈ ہارس ایرم کہتے ہیں۔ ماس مکھیاں(Blow Flies) ڈیڈ ہارس ایرم پودے کی بدبو سے بیوقوف بن جاتی ہیں۔ یہ مکھیاں عموماً مردہ جانوروں کی گلی سڑی لاشوں کے اندر انڈے دیتی ہیں ۔ یہ انڈے دینے کے لئے رینگ رینگ کر اس پھول کے اندر چلی جاتی ہیں اور زردانے اپنے جسموں پر اُٹھالاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT