Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / کیا ہریانہ میں ’منگل راج‘ ہے؟ نتیش کمار کا طنزیہ سوال

کیا ہریانہ میں ’منگل راج‘ ہے؟ نتیش کمار کا طنزیہ سوال

مظفرپور؍ پٹنہ ، 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں عظیم سکیولر اتحاد کی ریاستی اسمبلی چناؤ میں کامیابی پر ’’جنگل راج‘‘ کی واپسی سے متعلق بی جے پی کے طنز کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج سوال کیا کہ آیا ہریانہ میں ’منگل راج‘ ہے جہاں ایک دلت فیملی کے دو بچوں کو مبینہ طور پر جلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ نتیش انتخابی جلسوں سے خطاب میں استفسار کیا، ’’ان لوگوں (بی جے پی قائدین) نے کچھ نہیں کیا اور اب وہ اس ریاست میں جنگل راج کا خوف پیدا کرنے کوشاں ہیں۔ بہار میں قانون کی حکمرانی ہے اور یہی برقرار رہے گی  …  ہریانہ میں دلت بچے جلا کر ہلاک کردیئے گئے۔ کیا یہ (ہریانہ میں) منگل راج ہے؟‘‘ عوام کو بی جے پی سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ہریانہ کے واقعہ نے دکھایا کہ پارٹی کے قائدین کس قسم کی ذہنیت رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT