Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کیبل آپریٹرس کے مسائل حل کرنے وزیر داخلہ کا تیقن

کیبل آپریٹرس کے مسائل حل کرنے وزیر داخلہ کا تیقن

ہر سٹ ٹاپ باکس پر تین سو روپئے وصول کرنے دباؤ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کیبل آپریٹرس نے یہ بہانہ کرتے ہوئے کہ سٹ ٹاپ باکس انفرادی صارفین کی ملکیت ہے کہا کہ ملٹی پل سسٹم آپریٹرس MSOS ان پر یہ دباؤ نہیں ڈال سکتے کہ وہ ہر سٹ اپ باکس پر تین سو روپئے وصول کریں ۔ ایک میٹنگ میں تلنگانہ اسٹیٹ کیبل اسوسی ایشن کے صدر پی راجو گوڑ گریٹر حیدرآباد و رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کے صدر لنگالا ہری گوڑ اور چیف کوآرڈینٹر ٹی وجئے کمار نے الزام لگایا کہ صرف تین ملٹی پل سسٹم آپریٹرس بشمول ہیتھ وے ، سٹی کیبل اور ان ڈیجیٹل کیبل آپریٹرس کو من مانی کرتے ہوئے کنٹرول کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ماہانہ ہر صارف سے ایک سو پچاس تا دسو سو روپئے وصول کررہے ہیں ۔ مختلف عناصر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں کلکشن میں مسائل درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے دوران ملٹی سسٹم آپریٹرس ممبئی میں بیٹھ کر ہم پر من مانی نہیں چلا سکتے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی تمام متعلقہ افراد کی میٹنگ طلب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT