Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کیبل ٹیکنیشن جھلس کر فوت

کیبل ٹیکنیشن جھلس کر فوت

حیدرآباد /21اپریل ( سیاست نیوز ) کیبل وائر نصب کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے ایک کیبل ٹیکنیش زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جوبلی ہلز پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ شنکر روڈ نمبر 12 جوبلی ہلز پر کیبل وائر نصب کرنے کا کام کر رہا تھا کہ وہ اچانک برقی تار کی زد میں آکر جزوی طور پر جھلس گیا تھا ۔ شنکر کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بتایا کہ شنکر کا تعلق ضلع نظام آباد سے ہے اور اس کے ورثاء کو اس کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT