Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کیب ڈرائیور کی لاپرواہی سے کمسن ہلاک

کیب ڈرائیور کی لاپرواہی سے کمسن ہلاک

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز روڈ نمبر 5 میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تین سالہ کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیورکنڈہ بستی بنجارہ ہلز میں ٹیکسی کیب ڈرائیور نے گاڑی پیچھے لینے کے دوران کمسن لڑکی کو روند دیا ۔ اس حادثہ میں ناگا تریوینی شدید زخمی ہوگئی اور اسے فوری نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ کیب ڈرائیور جائے حادثہ پر کار چھوڑ کر فرار ہوگیا اور برہم مقامی عوام نے کار کو نقصان پہونچایا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT