Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / کیرالا ، آسام اور مغربی بنگال میں مسلم ووٹ فیصلہ کن

کیرالا ، آسام اور مغربی بنگال میں مسلم ووٹ فیصلہ کن

نئی دہلی ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا ، آسام اور مغربی بنگال میں جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں مسلم ووٹ اہمیت رکھتے ہیں یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں جموں و کشمیر کے بھی مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے ۔ آسام میں مسلمان 34 فیصد ، مغربی بنگال اور کیرالا میں 27 فیصد ہیں ۔ کیرالا میں ملاپورم ضلع میں جہاں اسمبلی کے 16 حلقہ ہیں مسلمان 70 فیصد ہیں ۔ کوزی کوڈ میں جہاں 113اسمبلی حلقے ہیں مسلمان 39 فیصد ہیں۔ کسار گوڑ جہاں اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں مسلمان 37 فیصد ، کنور جہاں اسمبلی کی 11 نشستیں ہیں مسلمان 29 فیصد ، ہالاکاڈ جہاں 12 اسمبلی نشستیں ہیں مسلمان 29 فیصد ہیں۔ آسام میں اضلاع دھوبری گول پارہ باپیٹا ، دارانگ ، کریم گنج ہلال کنڈی ، موریگاؤں ، بونگلا گاؤں اور ناگاؤں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ مغربی بنگال کے 85 اسمبلی حلقوں میں مسلمانوں کی آبادی تیس فیصد ہے ۔ مرشدآباد میں جہاں 22 اسمبلی حلقے ہیں مسلمان 66 فیصد ہیں ۔ مالڈا میں مسلمان 51.3 فیصد ہیں وہاں 12 اسمبلی حلقے ہیں۔ اُتردیناج پور میں مسلمان 49 فیصد سے زیادہ ہیں وہاں اسمبلی حلقے 9 ہیں ۔ ببوم میں 11 اسمبلی حلقے ہیں مسلمان 37 اعشاریہ 1 فیصد ہیں ۔ ساؤتھ 24 پرگنہ میں اسمبلی حلقے 31ہیں اور مسلمان 35 اعشاریہ 6 فیصد ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT