Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / کیرالا اسمبلی کیلئے منتخب ڈاکٹر ایم کے منیر اور کے ایم شجیع کو کویت سے مبارکباد

کیرالا اسمبلی کیلئے منتخب ڈاکٹر ایم کے منیر اور کے ایم شجیع کو کویت سے مبارکباد

تھرواننتاپورم ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈو کویت فرینڈ شپ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر غالب المشہور ایڈوکیٹ سعید نظار، نائب صدر اے کے ایس عبدالنظر جنرل سکریٹری انڈو کویت فرینڈ شپ سوسائٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیرالا اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والے ڈاکٹر ایم کے منیر اور کے ایم شجیع کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر منیر نے کوزی کوڈ حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔ ڈاکٹر ایم کے منیر سابق عظیم انڈین مسلم لیگ رہنما سی ایچ محمد کویا کے اکلوتے فرزند ہیں۔ ڈاکٹر منیر نے اپنی سیاسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی نمائندگی کرنے والے کے ایم شجیع کو کیرالا اسمبلی کیلئے کرنول سے منتخب کیا گیا ہے۔ انڈو کویت فرینڈ شپ سوسائٹی نے ان دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں قائدین اپنی خدمات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردیں گے۔

TOPPOPULARRECENT