Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کیرالا بھون میں بیف کی سربراہی پر تنازعہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے وی ایچ پی کا مطالبہ

کیرالا بھون میں بیف کی سربراہی پر تنازعہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے وی ایچ پی کا مطالبہ

نئی دہلی۔/27اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام )وشوا ہندو پریشد نے آج قومی دارالحکومت میں واقع کیرالا ہاوز میں مبینہ بیف کی سربراہی کے پس پردہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کیرالا کے سرکاری گیسٹ ہاوز کے مینو میں بیف کی شمولیت اور اس ایٹم کی ملیالم میں تحریر اور دیگر اشیاء کی دستیابی کو انگریزی میں تحریر کو گہری سازش سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کیرالا ہاوز میں بیف کی سربراہی اور طعام خانہ سے نمونہ حاصل کرنے سے دہلی پولیس کو باز رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وشوا ہندو پریشد نے کیرالا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی اچھوتا نندن کے مبینہ تبصروں کی مذمت کی جس کے باعث ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT