Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیرالا ‘ سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخل

کیرالا ‘ سنتوش ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخل

واسکو 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سنتوش ٹرافی کے گروپ اے لیگ کے ایک میچ میں کیرالا نے میزورم کے خلاف 4 – 1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کیرالا کیلئے اشعر الدین نے دو گول کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھائی ۔ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں بھیجے گئے اشعر الدین نے 64 ویں منٹ میں اور 84 ویں منٹ میں گول کئے ۔ اس کے علاوہ کیرالا کیلئے جابی جسٹن نے 7 ویںمنٹ میںاور سیسان ایس نے9 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلائی تھی ۔ اس میچ میں کیرالا کی ٹیم ہی چھائی رہی اور میزورم کی ٹیم سنبھل نہیں پائی ۔ میزورم کی جانب سے 86 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی لل راماویا راماویا نے واحد گول کیا ۔ میزورم کے دوسرے کھلاڑی کیرالا کے مقابلہ کمزور نظر آ رہے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT