Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / کیرالا مندر سانحہ پر پاکستان کا پیام تعزیت

کیرالا مندر سانحہ پر پاکستان کا پیام تعزیت

اسلام آباد ۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج اپنے پیام تعزیت میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھنے کے سانحہ پر اظہار رنج کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کو تعزیت پیش کی ہے ۔ کیرالا کے ایک مندر میں آتشزدگی کی وجہ سے 102سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ عوام اور پاکستان قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرا رنج و غم ظاہر کرتی ہے ۔ ایک مندر میں آتشزدگی کے نتیجہ میںیہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ریڈیوپاکستان پر ذکریا کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم زخمی افراد کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔ کیرالا کے علاقہ کولم کے قریب ایک مندر میں زبردست آتشزدگی سے 102 افراد ہلاک اور تقریباً 300 دیگر زخمی ہوگئے ۔ مندر کے پاس تہوار منانے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے ۔اس موقع پر آتش بازی کی جاتی ہے ۔ آگ اُس وقت بھڑک اٹھی جبکہ آتش بازی کے مظاہرہ کے دوران کچھ چنگاریاں اسٹور روم پر گریں جس میں پٹاخے اور احتراق انگیز مادہ  بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی ۔102 افراد کی ہلاکت اور 280 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق ہوچکی ہے تاہم اس تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ مقام وارداگت سے جل کر خاکستر ہوجانے والی کئی نعشیں ہنوز برآمد نہیں کی جاسکی ۔

TOPPOPULARRECENT