Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / کیرالا ‘مودی و امیت شاہ کو مہم میں شامل کرنے بی جے پی کا منصوبہ

کیرالا ‘مودی و امیت شاہ کو مہم میں شامل کرنے بی جے پی کا منصوبہ

تھرواننتا پورم 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی امکان ہے کہ کیرالا میں 16 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی مہم میں شدت پیدا کریگی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے اعلیقائدین بھی امکان ہے کہ ریاست میں تقریبا 70 انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ انتخابی مہم کے اہم مرحلہ میں اسک ے اعلی قائدین 25 اپریل کے بعد سے انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں۔ مرکزی وزرا میںسشما سوراج ‘ راج ناتھ سنگھ ‘ وینکیا نائیڈو اور نرملا سیتارمن کو خطاب کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے ۔ بی جے پی ریاست میں اسمبلی کی 140 کے منجملہ 97 نشستوں کیلئے مقابلہ کر رہی ہے ۔ اس کی اصل حلیف جماعت بھارت دھرما جنا سینا ایک نئی سیاسی جماعت ہے اور یہ جماعت 37 حلقوں سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ ماہ کے ختم تک پارٹی کی جانب سے ضلع کنونشن منعقد کئے جائںے گے اور آئندہ مرحلہ میں 25 اپریل کے بعد سے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی جائیگی ۔ بی جے پی اس بار ریاست میں اپنے سیاسی وجود کا احساس دلانے شدت کے ساتھ مہم چلا رہی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ وہ ریاست میں یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف دونوں ہی محاذوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔ کیرالا اسمبلی میں بی جے پی کا ایک بھی رکن نہیں ہے اور پارٹی اس بار اسمبلی میں اپنا کھاتہ کھولنے کوشاں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT