Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میںسیاسی تشدد میں اضافہ

کیرالا میںسیاسی تشدد میں اضافہ

تھرواننتا پورم / الاپوزا 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انتخابات سے قبل ریاست کیرالا  میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے جب الاپوزہا میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایوور کے مقام پر یوتھ کانگریس کے ایک 28 سالہ کارکن کا قتل کردیا گیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈی وائی ایف آئی کے ورکرس نے یہ قتل کیا ہے جبکہ بی جے پی اور سی پی ایم کے کارکنوں کا تھرواننتا پورم میں تصادم ہوا جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ یوتھ کانگریس ورکر سنیل کمار کو رات دیر گئے 2 بجے ڈی وائی ایف آئی کے کارکنوں نے نیند سے بیدار کیا اور جب وہ گھر سے باہر دوڑنے لگا تو اس پر حملہ کیا گیا ۔ ڈی وائی ایف آئی سی پی ایم کی نوجوانوں کی تنظیم ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس حملے میں سنیل کمار کے ہاتھ اور پیر پر شدید زخم آئے تھے جو بعد میں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ کہا جا رہا ہ کہ سنیل کمار پہلے ڈی وائی ایف آئی سے وابستہ تھا ۔ پولیس کے بموجب اس سلسلہ میں ڈی وائی ایف آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے ۔ کل رات بی جے پی اور سی پی ایم ورکرس کا تھرواننتا پورم میں کٹائی کونم میں تصادم ہوا ۔ اس تصادم میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک کی حالت نازک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT