Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں آر ایس ایس کارکنوں پر مسلسل حملوں کی مذمت

کیرالا میں آر ایس ایس کارکنوں پر مسلسل حملوں کی مذمت

رانچی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)  آر ایس ایس نے آج اپنے کارکنوں پر کیرالا میں سی پی آئی ایم کارکنوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تقریباً 250 آر ایس ایس کارکن 1942 ء سے اب تک جنوبی ریاست میں ہلاک کئے جاچکے ہیں ۔  سی پی آئی ایم کارکنوں نے پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے حملے کئے ہیں ۔ آر ایس ایس کارکنوں کے جسمانی اعضاء کاٹ دیئے ہیں ۔ جبکہ عوام کا جھکاؤ آر ایس ایس کے کاموں کی سمت ہورہا تھا ۔ آر ایس ایس کے جھارکھنڈ سہکاریہ واہ راکیش لال نے یہ الزام عائد کیا ۔ کل ہند کارکنوں کے منڈَل کی قراداد کی ایک نقل ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے تحریر کی گئی تھی اسے بھی جاری کیا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق آر ایس ایس کارکن جانہوں نے سنگ سے ترک تعلق کرلیا ہے اور موجودہ حکومت کیرالا تشدد کی ذمہ دار ہے ۔ قرارداد کے بموجب ہلاکتیں کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT